لاہور: گزشتہ روز بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کہ پاکستانی فنکار 48 گھنٹوں کے اندر ہندوستان چھوڑ دیں ورنہ نتائج کے زمہ دار خود ہوں گے، پر اداکارہ وینا ملک چپ نہ رہ سکیں۔
وینا ملک نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کام کے دوران انہیں بھی دھمکیاں دی جاتی تھیں،انہوں نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے3 سال بھارت میں کام کیا،جہاں شوٹنگ کے دوران ہندو انتہاء پسند ان کے سیٹ پر حملہ کرنے کی تاک میں رہتے تھے۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار بحفاظت وطن واپس لوٹ آئیں۔
انہوں نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ فنکار امن اور محبت کے سفیر ہوتے ہیں، انہیں بلاوجہ متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔