روس اورپاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقیں آج سے شروع

شائع 24 ستمبر 2016 09:51am

اسلام آباد:روس اورپاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقیں آج سے گلگت بلتستان میں شروع ہورہی ہیں،یہ جنگی مشقیں10 اکتوبرتک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان  تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگی مشقوں کا آغاز گلگت بلتستان میں ہائی ایلٹی ٹیوڈ اسکول میں ہورہا ہے، بعد ازاں یہ مشقیں   خیبر پختونخوا ، ڈیرہ اسماعیل خان  اور  چیراٹ میں کی جائیں گی۔

ان مشقوں میں دونوں ممالک کے200فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،یہ اہلکار 2علاقوں میں اپنی جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے، مشقوں میں زمینی افواج حصہ لے رہی ہیں،یہ مشقیں 2ہفتے تک جاری رہ کر 10اکتوبر کوختم  ہوں گی۔

واضح رہے کہ روس اور پاکستان کی حالیہ فوجی مشقوں کو سلواکیہ زبان کے لفظ 'دروزھبا2016 'یعنی دوستی 2016 کا نام دیا گیا ہے۔

Read Comments