Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہراشاہد قتل کیس کےعینی شاہد کوگواہی کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما زہراشاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مقدمے کے عینی شاہد کو گواہی کیلئے طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پیشی پرعینی شاہد کوہرصورت پیش کیا جائے۔
عدم پیشی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے، مقدمے میں 4ملزمان عرفان عرف لمبا،راشدعرف ٹیلر،زاہدعباس زیدی اورکلیم گرفتارہیں۔
واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو کراچی میں18 مئی 2013 کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔