Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نےآئندہ دو ماہ کےلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ بنیادی شرح سودپانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پربرقراررکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مجودہ معاشی صورتحال بہتر ہے۔ سرمایہ کاراورصارف کا اعتماد بہتر ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک نےآئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار رکھی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق برآمدات میں کمی اوربڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث جاری کھاتوں کا خسارہ مزید بڑھنے کا خطرہ ہےجبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ،چینی معیشت کی سست روی اور بریگٹزٹ کے بعد کی صورتحال موجودہ غیر یقینی صورتحال پر اثر انداز ہورہی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی استحکام کے باعث سرمایہ کاروں اورصارف کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت انفراسٹرکچرکی ترقی اورتوانائی کے منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمدہورہا ہے خصوصا ًتعمیراتی اور بجلی سازی سے متعلق سرگرمیاں بہترہورہی ہیں۔ جس سےمعیشت اور زیادہ مضبوط ہوگی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔