Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنارمنفی دس ، استور میں منفی نو، گوپس منفی سات، ہنزہ منفی پانچ، قلات، دیر، گلگت منفی تین ، کالام، راولاکوٹ،ژوب منفی دو اورمری میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں اوررواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم کی یہی صورتحال برقرار رہی۔