Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔
رات گئے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 ملزمان مارےگئے،۔
پولیس کے مطابق ،ہلاک ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، شناخت وحید گل اور تنویر کے ناموں سے ہوگئی،ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب سرجانی ٹاؤن سیکٹر11میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے،شناخت عامر اور طلال کے نام سے ہوگئی
ادھر عائشہ منزل پر بوریوں سے لدھا ٹرک الٹ گیا،3 افرادزخمی ہوگئے۔