بھارت کوکشمیرمیں ظلم وستم بند کرناہو گا ،پرویزرشید

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2016 06:11am

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں ظلم و ستم بند کرنا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نئی دہلی دنیا سے سبق سیکھے، سری نگر میں امن کے قیام سے ہی برصغیر میں امن آئےگا۔ کشمیری عوام کے غصے کو ختم کرنا بھارت کا کام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک کی مخالفت کرکے بھارت خود دنیا میں تنہا کررہا ہے۔دنیا میں مظلوم نہیں ہمیشہ ظالم تنہا ہوا ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا بلوچستان کی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور رواں برس دیگر صوبوں سے زیادہ بلوچستان میں یوم آزادی منایا گیا، ملک کا سب سے بڑا پرچم بھی کوئٹہ میں تیار کیا گیا تھا۔

Read Comments