حج 2016سے متعلق کہیں کوئی شکایت نہیں ملی ،وفاقی وزیرمذہبی امور

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2016 06:11am

اسلام آباد:وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کا کہنا ہے کہ حج 2016سے متعلق کہیں بھی کوئی شکایت نہیں ملی ۔

وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نےحج ادائیگی کے بعد وطن واپسی پرکہا ہے کہ اس سال 1 لاکھ 43 ہزارپاکستانیوں نے حج ادا کیا ۔

سعودی حکومت نے حاجیوں کیلئے بہترین انتطامات کئے ۔ حجاج کیلئے بہترین انتظامات پرسعودی حکومت کے شکرگزارہیں۔

 انہوں نے کہاکہ حج 2016 سے متعلق کسی قسم کی شکایات نہیں ملیں ۔ آئندہ سال حج پالیسی کیلئے باقاعدہ ایکٹ بنائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اب تک 17 ہزارحاجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ باقی حاجیوں کی واپسی جاری ہے۔

 سرداریوسف نے کہا کہ حج فلائٹس میں تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔ جن ایئرلائنزکی پروازیں تاخیرسے پہنچیں گی ان پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Read Comments