Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتےہیں کہ دہشت گردی کی سیاست کوکراچی سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احتساب کا احتجاج جاری رہے گا۔ کشمیر میں عوامی ردعمل بھارتی مظالم کی وجہ سےہے۔ بھارت ظلم کے ذریعے آزادی کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے
عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر بھی کڑی تنقید کی،بولے جب وزیراعظم ہی کرپٹ ہوگا تو ادارے کرپشن کریں گےتمام ادارے وزیراعظم کی کرپشن چھپانے کی کوششیں کررہےہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی،بولے بھارت کشمیر میں مظالم کو چھپانے کےلئے پاکستان پر الزام تراشیاں کررہا ہے۔
عمران خان نے کہا ملکی مفاد میں پوری قوم اور سیاسی جماعتیں ایک صفحے پرہیں ۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔