شکست خوردہ عناصرترقی کےکاموں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتےہیں،شہباز شریف

شائع 25 ستمبر 2016 10:15am

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے شکست خوردہ عناصر ترقی کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں اپی ایچ اے کی ٹری ٹرانسپلانٹیشن تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تھکے ہارے ذہن ترقی کے بہتے سمندر کے آگے بند باندھنا چاہتے ہیں مگر 20کروڑ عوام اس ذہنیت کو دفن کر دیں گے۔

ان کا ہدف 2018کا الیکش نہیں، سی پیک ہے۔ پی ٹی آئی اور پی پی کے لوگ اورنج لائن ٹرین کے خلاف عدالت میں گئے۔ یہ نہیں چاہتے کہ بچوں کا مستقبل سنورے اور انھیں روزگار ملے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹری ٹرانسپلانٹر کے ذریعے اب درخت کاٹے نہیں بلکہ دوسری جگہ ری پلانٹ کئے جائیں گے۔

 وزیر اعلی کو اس موقع پر ٹرانسپلانٹر چلا کر پام کے درخت کی ری پلانٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔

Read Comments