Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ ضرور ہیں لیکن پاکستان جنگ کا نہیں سوچ رہا۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے ۔ پاکستان تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کشمیری تیسرا فریق نہیں مسئلہ کشمیر کے اسٹیک ہولڈر ہیں۔ کشمیر پر بات چیت کیلئے کشمیریوں کا شامل ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ضرور ہیں لیکن جنگ کا نہیں سوچ رہے۔ سفارتکاری میں باہمی احترام اور ہم آہنگی برقرار رکھی جاتی ہے۔
عبدالباسط نے کہا کہ نئی دہلی پٹھان کوٹ واقعے کی طرح اڑی حملے پر بھی پہلے سے نتیجہ نہ نکالے، پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔