Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتےہوئے 25ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق، کراچی پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
کینٹ اسٹیشن کے قریب قائم ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتارکیئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اورموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
گلبہار میں بھی کارروائی کے دوران 3ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ۔ گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائم اوردیگر وارداتوں میں ملوث ہیں،جن کی شناخت اللہ ڈنو،زاہد اورسہراب کے ناموں سے ہوئی ہے۔