ملک بھر میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کاآج سےآغاز

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 10:00am

ملک بھر میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے،مہم کے دوران کراچی،لاہور ،پشاور،کوئٹہ سمیت قبائلی علاقہ جات میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں مہم کا افتتاح مئیر شیخ انصر نے کیا،اسلام آباد میں 1لاکھ 40ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 83لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا،شہر قائد میں سیکیورٹی کیلیے 5 ہزارپولیس اوررینجرزاہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

پنجاب میں پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 84لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سرکاری اسپتالوں،بنیادی صحت کے مراکز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں چھپن لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں،3روزہ مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بلوچستان بھر میں 16 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کےلئے مہم انتہائی سخت سیکیورٹی میں جاری ہے،مہم کےلئے 6ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Read Comments