میانوالی میں بس اور ویگن میں تصادم، 5افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 10:01am

میانوالی:میانوالی میں ایم ایم روڈ پر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،جاں بحق ہونے والوں میں کنڈل کے  رہائشی،یوسف،رمضان،عمران،نظام الدین اور اللہ دتہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب شہبا زشریف نے ٹریفک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات  فراہم  کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

Read Comments