Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چارسدہ : خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس موبائل کےقریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے4پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ،چارسدہ میں تھانہ سروکی پولیس موبائل معمول کی گشت پرتھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بم کو زور دار دھماکے سے اُڑا دیا گیا ۔
جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل اورمسافر بس کو جزوی نقصان پہنچا ، واقعے میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال شبقدر اورلیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کر دیا گیا ہے جہاں 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس کے مطابق ،دھماکا ریمورٹ کنٹرول دیوائس سے کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔