اسلام آباد ہائی کورٹ میں خلاف ضابطہ 74 تقرریاں کالعدم قرار

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 11:18am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خلاف ضابطہ کی  جانے والی 74 تقرریوں کو کالعدم قراردیدیا ۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی 2011 سے13کے دوران کی جانے والی بھرتیوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 74تقرریوں کوکالعدم قراردے دیا ۔

 مئی میں محفوظ کیا گیا فیصلہ جسٹس امیرہانی مسلم نے پڑھ کرسنایا ۔ فیصلے میں کہاگیا کہ جولوگ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کام کرنے کے اہل نہیں وہ خود ہی عہدہ چھوڑدیں ۔

 عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا اطلاق سال 2011 سے لے آج تک کی جانے والی بھرتیوں پرہوگا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انورخان کاسی کے بھائی ادریس کاسی بھی فیصلے کی زد میں ہیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہتربھرتیوں کوآڈیٹرجنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں میرٹ کے خلاف قراردیا تھا ۔

Read Comments