شہر قائد کا بلدیاتی نظام میئر کے بغیر چلانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 11:18am

کراچی:شہر قائد کا بلدیاتی نظام میئر کے بغیر چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ کونسل ایکٹ 2013کے مطابق ،میئر کی غیر موجودگی میں ڈپٹی میئر بلدیہ کی سربراہ کی حیثیت سے زمہ داریاں انجام دے سکتا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کے جیل میں ہونے کے باعث شہر کی بلدیاتی نظام ڈپٹی میئر کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے میونسپل کمشنر کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ،ڈپٹی میئراورمیونسپل کمشنر مشترکہ طور پر بلدیہ کراچی کے مالی امور سرانجام دیں گے ۔

Read Comments