Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ اسمبلی میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔
اسپیکر درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اورعورتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور بھارتی افواج پیلٹ گن سے مظلوم کشمیریوں کونابینا کررہی ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا برہان وانی جیسے نوجوان کوبے دردی سے شہید کیا گیا لہذا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ،سکیورٹی کونسل ودیگرانسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لیں اور اقوام متحدہ بھارت میں کشمیری قیدیوں کو آزادی دلوائے اور عالمی قوتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کریں ۔