Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے، رائیونڈ مارچ احتجاج نہ کیا تو پاناما کا قصہ دفن ہوجائے گا۔
اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہورہے ہیں،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلانے والے ادارے انصاف دینے کے بجائے نوازشریف کو تحفظ فراہم کررہے ہیں،انصاف نہ ملے تو آئین احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ آمد پر کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے،تمام جماعتیں متفق ہیں کہ وزیراعظم نے کرپشن کرکے پیسہ باہر بھیجا،اگر احتجاج نہ کیا تو پاناما کا قصہ دفن ہوجائے گا۔
عمران خان نے سوال کیا کہ پرامن احتجاج کی اجازت نہ دینے کا کیا مقصد ہے؟ہمارا احتجاج پر امن ہے،اگر کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہوئی تو تھانوں کا گھیراؤ کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا دھرنے سی پیک کے خلاف سازش ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت تین تین بار ایک سڑک کا افتتاح کررہی ہے،پراپیگنڈا کرنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔