کیا آپ دہی کے حیرت انگیز فوائد جانتےہیں؟
گھر ہو یا ریسٹورانٹ ،دہی کو ہمارے دسترخوان پر اہم مقام حاصل ہے۔ ہم لوگ دہی کو عموماًاستعمال تو کرتے ہیں لیکن اس کے جسم پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات اور فوائد سے واقف نہیں ہوتے۔
آئیے جانتے ہیں دہی کے کچھ حیرت انگیز فوائد
قوت مدافعت کی بہتری
سائنس دانوں نے دو طرح کے گروہوں پر تحقیق کی ایک وہ جو دہی کا استعمال کرتے تھے اور دوسرے وہ جو نہیں کرتے تھے۔ تحقیق میں پتہ چلا جو لوگ دہی کھاتے تھے ان کا مدافعتی نظام دہی نہ کھانے والوں کے نسبت زیادہ مضبوط تھا۔
وزن کا گھٹنا
دہی میں موجود امائنو ایسڈ چکنائی جلانےمیں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ اپنے پیٹ کے گرد جمع ہوئی چربی سے پریشان ہیں تو 18 اونس دہی روزانہ کھائیے، یہ چیز آپ کو چربی گھٹانے میں مدد دے گی۔
معدے کے السر سے بچاؤ
معدے کے السر کو غیر سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے۔ یہ خون رسنے کا سب بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن روزانہ دہی کھانے سے اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔
چہرے کو نکھاریں
اپنے چہرے پر 20-15 منٹ دہی لگا کر دھونے سے چہرے پر نکھار آتا ہے جلد ہموار ہو جاتی ہے۔
دل کے امراض سے بچاؤ
اگر 100گرام دہی کھانا روز کا معمول بنا لیا جائے تو امراض ِ قلب آپ سے کوسوں دور رہیں گے۔