اکشے کمار کس کیلئے جوکر بن گئے؟
ممبئی:بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور معروف اداکار اکشے کمار کا شمار فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اکشے نہ صرف بہترین اداکار ہیں ،بلکہ بہترین والد بھی ہیں اس کا ثبوت انہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی کیلئے ایک ایسا کام کرکے دیا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گزشتہ دو دن پہلے اکشے کمار کی بیٹی نتارا 4 سال کی ہوگئیں اور اکشے نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اپنی بیٹی کی خوشی کیلئے بولی وڈ کے کھلاڑی جوکر اور مگر مچھ بن گئے،سوشل میڈیا پراپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا ہے کہ 'میری بیٹی کبھی مجھے جوکر بناتی ہے اور کبھی میں اس کیلئے مگر مچھ بنتا ہوں ،میں اس کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہوں۔' تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتا را اپنی سالگرہ کے دن تتلی بنی ہوئی ہیں اور اپنے والد(اکشے کمار) کے چہرے پر جوکر کا ماسک لگا رہی ہیں۔ Sometimes she makes me a crocodile sometimes she makes me her clown!The things we do,but that smile makes it all worthwhile #birthdayspecial pic.twitter.com/eWTKLBwaon — Akshay Kumar (@akshaykumar) September 25, 2016 Nitara makes Daddy a crocodile on her birthday #happy4th pic.twitter.com/4qXY12N763 — Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) September 25, 2016