کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کی حمایت مہنگی پڑ گئی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔ پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دینے کی غرض سے بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے کرن جوہر کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے کرن جوہر کے گھر کے باہرسیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں موجود پاکستانی اداکاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان کے اس اقدام پر شوبز سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات جن میں کرن جوہر بھی شامل تھے نے انتہا پسندوں کی جانب سے دئے گئے اس بیان کی سخت مخالفت کی تھی۔ ان کی ا س حمایت پر بھارتی انتہا پسندوں نے غصے میں آکر اُن کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنا شروع کردیا ،تاہم پولیس کی جانب سے کرن جوہر کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے تاکہ وہ محفوظ رہیں۔ مزید پڑھیئے: پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بھارتی فنکار میدان میں