Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں ، اب دہشت گرد پاکستان کی طرف نہیں آسکیں گے۔
وارسک اور مردان کے دہشت گرد پکڑے جاچکے ہیں، پاک بھارت سرحد پر نظررکھے ہوئے ہیں، ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں، انہوں نےقوم متحد اور مضبوط رہنے کی اپیل بھی کی ۔۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، خیبر پختونخو ا میں سیکیورٹی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب ، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بارڈر مینجمنٹ پر غورکیا گیا۔
اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس بریفنگ کی ۔
ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ مردان اور وارسک کے سہولت کار پکڑے گئے ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مشرقی سرحد پر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہم پر بغیر ثبوت کے الزامات لگاتا ہے جو افسوسناک ہے،انہوں نے ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ کومبنگ آپریشن اور آئی بی اوزسے صورتحال بہترہوئی ہے،یکم جولائی سے 1470 کومبنگ آپریشن اور آئی بی اوز کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کی بریفنگ کے بعد وارسک حملے کے سہولت کاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔