Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش اعلان جنگ تصور ہو گی۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوشش کی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔پاکستان معاملے کو ورلڈ بینک اور بین الاقوامی عدالت میں لے کر جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔
قومی اسمبلی نے بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے کو کھلا جھوٹ قرار دیا۔