Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں انسداد پولیومہم تیسرے روزبھی جاری ہے۔
کراچی میں جاری انسداد پولیو مہم میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ، مختلف علاقوں میں پولیو رضا کار بنا سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے پر مجبورہیں ۔
تیموریہ کے علاقے بفرزون یوسی 9میں پولیو رضا کاروں کو سیکیورٹی فراہم نہ کی جا سکی۔ رضا کاربغیر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
رضا کاروں کے مطابق ،سیکیورٹی اداروں نے یوسی نو کو حساس قرار دیا تھا پوری یونین کونسل میں صرف 3پولیس اہل کار تعینات ہیں۔
پولیو رضا کاروں کے مطابق ،آج وہ 3پولیس اہلکار بھی غائب ہیں، لیکن ایریا انچارج نے بغیر سیکیورٹی کے ہی مہم جاری رکھنے کا کہا ہے۔
یکم اکتوبرتک جاری رہنے والی پولیو مہم کے لئے 6 ہزارپولیس اوررینجرزاہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔