افغانستان میں قید پاکستانیوں کی تعداد 242ہے، سرتاج عزیز

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2016 09:42am

مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ افغانستان میں قید پاکستانیوں کی تعداد 242ہے ۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کہا کہ ان قیدیوں میں نیٹوفورسزیا بگرام میں پاکستانی شامل نہیں ہیں،ان پاکستانیوں کوجھگڑے، ویزے کی مدت سے زائد قیام اوردیگرجرائم پرقید کیا گیا ہے۔

 شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے ان قیدیوں کے جرائم کی تفصیلات نہ فراہم کرنا افسوسناک  ہے۔

 سرتاج عزیز نے کہاکہ اگر دریافت کیا جائے گا تو تفصیلات فراہم کردی جائیں گی ۔

 انہوں نے کہاکہ یورپ میں اسلام فوبیا پایا جاتا ہے، اوآئی سی اوردیگر ممالک نے اپنے طورپراس پرآوازاٹھائی ہے ۔ یورپ میں جہاں جہاں مسلم کمیونٹیزہیں وہ اپنے طورپربھی اسے ہینڈل کررہے ہیں ۔ یہ عام تاثر پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اوآئی سی کے اجلاس میں اس پرخصوصی  سیشن ہوا ہے ۔

 او آئی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹیزکے نام پرمسلمانوں کو بدنام نہ کیا جائے ۔ روہنگیا کے مسلمانوں پراو آئی سی  نے خصوصی نظررکھی ہے۔

 اوآئی سی نے اس ضمن میں کوآرڈینیٹر بھی تعینات کیا ہے ۔ امید ہے جمہوری حکومت آنے کے بعد معاملات بہترہوجائیں ۔

Read Comments