بھارت اقوام عالم کوجھوٹے پروپیگنڈے سے گمراہ کررہا ہے،راناتنویر

شائع 28 ستمبر 2016 09:30am

باکو:وفاقی وزیردفاعی پیداواررانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ بھارت اقوام عالم کوجھوٹے پروپیگنڈے سے گمراہ کررہا ہے۔

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق، دفاعی نمائش میں شرکت کیلئے آذربائیجان کے دورہ کے موقع پر رانا تنویر حسین نے آذربائیجان کے صدر،اول نائب وزیراعظم، وزرائے دفاعی پیداواروخارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں ۔

 آذربائیجان کی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

 وفاقی وزیردفاعی پیداوارنے ملاقاتوں کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں، معصوم کشمیریوں پربھارتی مظالم کے روک تھام اورمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی دنیا کردارادا کرے۔

 اِس موقع پرآذربائیجان کی سیاسی و دفاعی قیادت کیساتھ مشترکہ دفاعی پیداواری منصوبوں کے اجراء پر بھی گفتگو کی گئی۔

 وفاقی وزیرنے باکو میں منعقدہ دفاعی نمائش "ایڈکس 2016" میں شرکت کی۔

Read Comments