Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کارکوچیلنج کردیا۔
وزیرراعظم نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت ہوئی۔
وزیراعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کارپراعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ دائرہ کارطے کے بغیر سماعت نہ کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت پرپہلے فیصلہ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت میں پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سماعت کا اختیار حاصل ہے، حکمران تکنیکی نسخوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت بھی ہوئی، عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کارکوتسلیم کیا۔
نعیم الحق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حکمران عوامی غصے کو انتا نہ بڑھائیں کہ انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اے این پی کے رہنماء زاہد خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کوسب سے بڑا چوراور عمران خان کو دوہرےمعیارکے حامل شخصیت قراردیا۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنراورعمران خان کے وکیل میں تلخ کلامی ہوئی ، الیکشن کمیشن نے تمام درخواستوں پرسماعت 10 اکتوبرتک ملتوی کردی۔