Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عوام سے روائیونڈ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے لئے نہیں پاکستان کیلئے مارچ میں شرکت کریں۔ پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں کل سے جشن شروع ہوجائے گا۔
عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تین ستمبر کو نئی تاریخ رقم کرینگے۔
رائیونڈ مارچ کے سلسلے میں عمران خان نے لاہور میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررکھا ہے اور اس سلسلے میں مختلف سرگرمیاں بھی کررہے ہیں تاکہ عوام متحرک ہوسکیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی کو رائیونڈ مارچ کی اجازت تفویض کردی ہے، سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے عدالت کو پر امن احتجاج کی ضمانت دی ہے۔