شائع 29 ستمبر 2016 07:16am

کیا آپ بھی نوڈلز شوق سے کھاتے ہیں؟

نوڈلز بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی بہت پسند ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب مارکیٹ میں کئی طرح کے نوڈلز  مختلف ذائقوں میں دستیاب ہیں۔

جب بھی بچے بھوک لگنے کی شکایت کرتے ہیں تو اکثر خواتین اپنے بچوں کو فوراً نوڈلز تیار کرکے دے دیتی ہیں بنا یہ سوچے سمجھے کہ یہ نوڈلز بچوں کی صحت کیلئے اچھے ہیں بھی یا نہیں ہے۔

جس طرح فاسٹ فوڈ آپ کی صحت کےلئے بے حد نقصان دہ ہے، اسی طرح نوڈلز بھی آپ کی صحت کے لئے بہت خطرناک ہیں۔

ماہرین کے مطابق نوڈلز آپ کے جسم میں 2 گھنٹے تک ہضم نہیں ہوتے اور وہ اپنی اصل شکل میں 2 گھنٹے تک ایسے ہی پیٹ میں موجود رہتے ہیں۔

جب کوئی بھی غذا اتنے گھنٹوں تک پیٹ میں موجود رہتی ہے تواس عمل سے آپ کا نظام ہاضمہ شدید متاثر ہوتا ہے۔ نوڈلز کھانے سے آپ کے جسم میں عذائیت جذب کرنے والا فنکشن نہایت سست ہوجاتا ہے۔

نوڈلز میں (ٹی بی ایچ کیو) شامل ہوتا ہے، جوکہ آپ کی صحت کا دشمن کیمیکل ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل کھانوں کو محفوظ کرنے کےلئے مختلف غذائی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کھانے کی اشیاء دیر تک خراب ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ کیمیکل اکثر فرائیڈفروزن  کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  پینٹ بٹر میں بھی اس کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ میک اپ اور پرفیومز میں بھی ٹی بی ایچ کیو کیمیکل استعمال ہوتا ہے۔

چیونگ گم میں ٹی بی ایچ کیو کی بڑی مقدار شامل کی جاتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ چیونگ گم کو پیٹ میں نگلنے سے منع کیاجاتا ہے۔

اگر آپ صرف 1 گرام ٹی بی ایچ کیو کے ملاوٹ شدہ کھانے کھالیں تو اس سے آپ کو متلی ، کان کے بند ،بے ہوشی اور دیگر کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسلسل نوڈلز کھانے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے اور روزانہ نوڈلز کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر بھی خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

نوڈلز میں صحت کیلئے نقصان دہ فیٹس شامل ہوتے ہیں جوکہ آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ فیٹس آپ کو سستی اور کاہلی کا شکار بنادیتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کوئی بھی کام کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

Read Comments