تاجروں کےلئے رضاکارانہ ٹیکس اسیکم لانچ

شائع 01 جنوری 2016 12:17pm

اسلام آباد: حکومت نے تاجروں کو معمولی ٹیکس ادا کر کے کالا دھن سفید کرنے کا سنہری موقع فراہم کردیا ، وزیراعظم نوازشریف نے اسکےم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطا بق تاجروں کےلئے رضاکارانہ ٹیکس اسیکم لانچ کر دی گئی،اسکیم کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم نوازشریف نے کیا،اسکیم کے تحت ایک فیصد ٹیکس ادائیگی کر کے دس لاکھ سے پانچ کروڑ روپے تک بے نام بینک اکاو¿نٹس اور رقوم کو قانونی حیثیت دلوائی جا سکتی ہے، جس پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی اور نہ ہی چار سال تک ان کا کوئی آڈٹ ہوگا،اسکیم کے تحت صرف ایک صفحہ پر مشتمل انکم ٹیکس ریٹرن فارم جمع کرانا ہو گا، ان ٹیکس ریٹرنز کو ایف بی آر کا عملہ خود کمپیوٹر سسٹم میں اپ لوڈ کرے گا،اس اسکیم سے پہلے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجربھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Read Comments