Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سابق مشیرڈاکٹرعاصم حسین ،انیس قائم خانی ،رؤف صدیقی اورعبدالقادرپٹیل کی ضمانت ایک بار پھرکھٹائی میں پڑگئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کرنے والا بینچ تیسری باربھی ٹوٹ گیا، جسٹس ارشد حسین نے کیس کی سماعت سے انکارکردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دہشت گردوں کے علاج کے کیس میں ڈاکٹرعاصم حسین ،انیس قائم خانی،رؤف صدیقی اورعبدالقادرپٹیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس ارشد حسین نے ذاتی وجوہات کی بنا پرکیس کی سماعت سے انکار کردیا۔
بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہرنے نئے بینچ کی تشکیل کیلے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا ہے۔
ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔