Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 4دہشت گردوں کو38،38 سال قید کی سزا سنادی ۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چار وں دہشت گردوں کو پولیس مقابلے، اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنائی۔
دہشت گردوں میں حنیف، احمد شاہ، زاہد حسن اوراشرف شامل ہیں۔
ملزمان کو6جنوری 2016کوڈیفنس کے علاقے سے گرفتارکیا گیا تھا ، ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ بر آمد ہوا تھا ۔