لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو رائیونڈ مارچ کی اجازت دے دی

شائع 29 ستمبر 2016 07:45am

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو رائیونڈ مارچ کی اجازت دیتے ہوئے ضلعی حکومت کو شرکاء کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان مسلسل حکومت اور وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کر رہے ہیں،وزیراعظم کے گھر کے باہر دھرنے سے دونوں جماعتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے۔

عدالت  دھرنا روکنے کا حکم صادر کرئے،تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس سے کسی کو نہیں روکا جا سکتا۔

ڈی سی او نے عدالت کو بتایا کہ دھرنے کے شرکاء کی سیکورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پی ٹی ائی رہنماؤں سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

عدالت نے رائے ونڈ دھرنے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ ضلعی حکومت شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کرئےجبکہ تحریک انصاف ضلعی حکومت سے کیے گئے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

عدالت نے گرفتار تمام سیاسی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

Read Comments