Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:بھارتی فوج نےسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فائرنگ سے 2جوان شہید ہو گئے ۔
رات کواندھیرے میں بزدلانہ حملے کرنے کی بھارتی فوج کی روش برقرار ہے ۔
بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق ،بھارتی فوج نے بھمبر، ہوسپرنگ، کیل اورلیپہ سیکٹرز میں رات ڈھائی بجے بلااشعال فائرنگ شروع کردی فائرنگ اورگولہ باری کا یہ سلسلہ صبح 8 بجے تک جاری رہا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ،پاکستانی فورسزنے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جس سے بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔
ذرائع کےمطابق بٹل سیکٹرمیں فائرنگ سے حوالدارجمعہ خان شہید ہوئے ۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آبادی کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے مقامی آبادی خصوصا بچے شدید اضطراب کا شکارہیں اور اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں۔