Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارت کی سرحدی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،مسلح افواج پاک وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھا جائے،مسلح افواج وطن کے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیراعظم نے ایل او سی پر شہید ہونے والے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔