Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ ہیں تاہم رائیونڈ مارچ کی اہمیت اب اور بھی بڑھ گئی ہےکیونکہ اب وہ نوازشریف کے ساتھ ساتھ مودی کو بھی اہم پیغام دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے، وہ ہر حال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بھارتی وزیر اعظم کہہ رہا ہے کہ نوازشریف نے اقوام متحدہ میں تقریر کسی کے دباؤ پر کی۔ رائیونڈ مارچ کے موقع پر نواز شریف کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم کو بھی پیغام دوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا جب بھی انہوں نے کوئی عوامی اجتماع کرنا ہوتا ہے،تو دہشت گردی کے خدشات کا واویلا شروع کر دیا جاتا ہے، اگر مارچ لے کر وزیرستان جاسکتا ہوں تو رائیونڈ وزیرستان سے زیادہ خطرناک نہیں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا نہیں، دھرنا پلس ہے، یہ پلس کیا ہے اس کیلئے کل تک انتظار کرنا پڑے گا۔