اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2016 06:37pm

کاجل کا کرن جوہر کی فلم میں کام سے انکار

ممبئی:کاجل نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

 کاجل اور کرن جوہر کا شمار بولی وڈ میں بہترین دوستوں کے طور پر ہوتا ہے اور جب بھی کاجل نے انکی فلموں میں لیڈ کاسٹ کے طور پر کام نہیں کیا وہاں ضرور وہ اس فلم میں خصوصی مہمان کے طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

لیکن اب کی بار ایسا ہونے نہیں جارہا ہے کیونکہ اجے دیوگن کی فلم شیوے بھی اکتوبر میں ہی ریلیز ہونے والی ہے اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی تاریخ بھی اس سے متصادم ہے۔لہذا اس مرتبہ کاجل کرن جوہر کی فلم میں اپنے مداحوں کو نظر نہیں آئیں گی۔

اس سے قبل بولی وڈ میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ فلم میں کاجل اور کنگ خان کچھ منٹ کیلئے جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم اب اس کی تردید ہوگئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کاجل کوئی بھی ایسا کام نہیں کرینگی جوکہ ان کے شوہر کے مفادات سے تصادم کرتا ہو۔

Read Comments