Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن: پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی،بھارتی فورسز نے سرحد پارشیلنگ کی۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا کہ کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی، بھارت نے سرحد پارشیلنگ کی ہے،دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کوپکڑلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
https://youtu.be/O4kpXV-SCqA
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو جواب دینے کیلئیے تیار ہیں تاہم عالمی برادری بھارت کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم سےدنیاکی توجہ ہٹاناچاہتاہے، ایٹمی ریاستوں کو ذمےداری کامظاہرہ اورمذاکرات سےمسائل حل کرنےچاہییں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سینیر اہلکاروں سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہ کریں گی۔