شائع 30 ستمبر 2016 04:52am

پاک بھارت کشیدہ تعلقات:انڈیا کا پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ممبئی:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں انڈین موشن پکچرز نے پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےبھارتی  سربراہ مملکت سے لے کر شوبزسے وابستہ افراد بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں بھارتی فوج اور میڈیا کے پاگل پن کے بعد انڈین موشن پکچرز اورپروڈیوسزایسوسی ایشن نے بھی اپنی جنونیت کا اظہار کردیا ۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز کی پابندی کیخلاف قرارداد منظورکرلی آئی ایم پی پی اے کے مطابق پاکستانی فنکاروں پر دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہونے تک پابندی عائد کی جائے۔

 ادھر انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی سنگر عاطف اسلم کا اگلے ماہ گڑ گاؤں میں ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اس سے قبل ایک انتہا پسند بھارتی تنظیم ایم این ایس نے بھی فواد خان سمیت دیگر پاکستانی فنکاروں سے فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا کہا تھا۔

 واضح رہے کہ ایم ایس نے دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستان فنکار بھارت نہیں چھوڑتے تو انہیں بھارت میں کام نہیں کرنے دیا جائے گا جس کے بعد بیشتر پاکستانی فنکار واپس وطن لوٹ آئے تھے۔

Read Comments