Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کیلئے اڈہ پلاٹ پر پنڈال سجادیا گیا ہے۔کرسیاں، لائٹس اور کنٹینرز لگاکر اسٹیج تیار کردیا گیا۔
مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور میں احتساب تحریک لیے عوامی قوت کے مظاہرہ کر رہی ہے،اڈہ پلاٹ کے مقام پر رائیونڈ روڈ کو جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
https://youtu.be/yA3JE74D26A
پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق ،پنڈال میں 10ہزار کرسیاں،فلڈ لائٹس جبکہ پارٹی نغموں سے کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے ساونڈ سسٹم بھی سینکڑوں اسپیکرز کے ساتھ نصب کردیا گیا ہے۔
قائدین کے خطاب کیلئے 20فٹ اونچا اور 80فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی مارچ میں شرکت کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ وہ کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں۔جس کیلئے پاناما لیکس پر وزیراعظم کا احتساب چاہتے ہیں۔
جلسہ گاہ اور اس سے ملحقہ تمام راستوں کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا ہےجبکہ اڈہ پلاٹ سے جاتی امراء جانیوالے راستوں کو بلاک کردیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ،تحریک کے کپتان عمران خان کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی شکل میں زمان پارک سے اڈہ پلاٹ شام 4 بجے کے قریب پہنچیں گےجبکہ رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے بھی جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔