Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں پاکستان بھارتی مہم جوئی کا بھرپورجواب دے گا،مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آسکتی ہے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل بات کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مودی سیاست چمکنے کیلئے یہ حرکتیں کررہا ہے،کشمیرمیں مظالم ڈھانے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ۔
موجودہ صورتحال پربات کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کررہا ہے ۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ پاکستان کشمیرعوام کے حق خودارادیت کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور بھارت مسئلہ کشمیرسے راہ فراراختیارکرنا چاہتا ہے ۔
بھارت نے بلااشتعال کارروئی کی تو جواب دیں گے پاک فوج ہر جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے ۔
وفاقی وزیرنے بات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اورکہاکہ بھارت عالمی فورم میں ناکامی پربوکھلاہٹ کا شکارہے اورمقبوضہ کشمیرمظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔
وفاقی وزراء متفق ہیں کہ پاکستانی قوم متحدہ ہے پاک فوج بھارتی مہم جوئی کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔