پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں،سلمان خان
ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان بہترین اداکاری کے علاوہ اچھی سوچ کے بھی حامل ہیں،جس کا ثبوت ان کی حالیہ ٹویٹ سے پتہ چلتا ہے جو انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں کی ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ' ایک فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہے۔' سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کے بارے میں دبنگ بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ 'حکومت کو چاہئے کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو ویزا جاری کرے تاکہ وہ باآسانی سفر کرسکیں۔' ایک طرف تو بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کی جھوٹی کہانی پر یقین کر کے اپنی فوج پر فخر کررہے ہیں تو دوسری جانب سلمان خان نے ان حالاتوں میں پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دے کر بہت ہمت والاکام کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارتی سیاسی جماعت(ایم این ایس) کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے باعث دونوں جانب حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ They are artists not terrorists. Its the Govt who gives them permits and visas: Salman Khan on call on ban on Pak artists pic.twitter.com/i0qHCuJKCx — ANI (@ANI_news) September 30, 2016 Terrorists the na? Proper action tha: Salman Khan on #SurgicalStrike conducted by Indian army pic.twitter.com/thsgJTc3Ni — ANI (@ANI_news) September 30, 2016 دوسری جانب بھارت کے مشہور اداکار سدھارتھ ملہوترا نے پاکستانی اداکار فواد خا ن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں لوگوں کی صلاحیت دیکھتا ہوں،چاہے وہ وہ اداکاری کی فیلڈ سے تعلق رکھتا ہو یا کسی بھی فیلڈ سے۔' بھارت میں بہت سے لوگ ہیں جو دوسرے ممالک سے کام کرنےآئے ہیں ،جن میں کیمرہ مین،آرٹسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فنکار کی صلاحیتوں کا دو ممالک کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے ہوتا ہے کہ کسی کو اس کی شہریت دیکھ کر کام دیا جائے۔