بھارتی جارحیت پر پانچ ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

شائع 30 ستمبر 2016 01:11pm

اسلام آباد:ڈی جی ایم او نے سلامتی کونسل کے پانچ ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی ہے ۔ بھارتی جارحیت اور کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر ڈی جی ایم او نے سلامتی کونسل کے پانچ ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی ہے۔

 پہلے بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا جس کو پاکستان نے یکسر مسترد کردیا تھا ۔ آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں واقعے کو کراس فائرنگ قرار دیا تھا۔ جس کے بعد اب بھارتی جارحیت سے متعلق دیگر ممالک کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور سو سے زائد شہری وہاں پر شہید ہوچکے ہیں جبکہ کئی حریت رہنماوں کی نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Read Comments