پاکستان مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دیگا، راحیل شریف

شائع 30 ستمبر 2016 01:48pm

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہےکہ پاکستان، مخالفین کی الزام تراشیوں سے گھبرانے والا ملک نہیں، بھارت یادرکھے مہم جوئی کی کوشش کی توپاکستانی جواب کسی بھی طور کم نہیں ہوگا۔

آرمی چیف نے لاہور گیریژن کے دورے میں نئے جدید تربیتی مرکز کا افتتاح کیا ،انہیں تربیتی مرکز کی تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہاں مختلف لڑاکا ماحول اور دیگر سہولیات باہم پہنچائی گئی ہیں،جنرل راحیل شریف نےفوجیوں سے خطاب میں دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے عزم دہرایا اور کہاکہ زمانہ امن میں بہترین لڑاکا تربیت ہو تو یہ صلاحیت کسی کی بھی مسلط کردی جنگ میں جیت کی ضمانت ہے ۔

 آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن،ورکنگ باونڈری اوربین الاقوامی سرحد پرفوج مکمل چوکس ہے، دشمن نے مہم جوئی کی کوشش بھی کی تو پاکستانی جواب کسی طور کم نہیں ہوگا، پاکستان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ مہم سے مرعوب ہونے والا نہیں۔ اس موقعے پر آرمی چیف نے نوتعمیرشدہ جونیئرگیریزن اکیڈمی کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔

Read Comments