Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک کو درپیش دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن کی تجویز کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو بریفنگ کیلئے بلا لیا ، نیشنل ایکشن پلان پر بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ، صوبائی وزراء بھی اس میں شریک ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک دن پہلے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، اسلام آباد سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس پیر کو بلا لیا ہے۔
اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورکنٹرول لائن پر سیکیورٹی کے حالات پربریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر بھی اجلاس طلب کرلیا ہے، توقع ہے کہ یہ منگل کو ہوگا، اس میں شرکت کیلئے تمام صوبائی وزراء اعلیٰ کو بھی دعوت بھجوادی گئی ہے۔