لاہور نے عمران خان کی سیاست کو رد کردیا، ن لیگ

شائع 30 ستمبر 2016 06:50pm

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے لوگوں نے عمران خان کی سیاست کو رد کردیا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو جلسہ دیکھ کر شرم آنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جلسے میں مطلوبہ تعداد جمع نہیں کرسکے لہذا اب وہ عوام سے معافی مانگیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کا معافی مانگنے تک پیچھا کرینگے۔ ن لیگ کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پی ٹٰی آئی کے جلسے میں میڈیا نے تیس سے پینتیس ہزار افراد رپورٹ کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے جلسے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔

Read Comments