شائع 01 اکتوبر 2016 05:48am

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عارضی معاہدہ طے پاگیا

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی مشہور سابق جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان عارضی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے تحت بریڈ پٹ اپنے بچوں سے مل سکیں گے۔

 معاہدہ کے مطابق انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ملاقات سے قبل بریڈ پٹ کو منشیات اور شراب نوشی کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی عارضی معاہدہ 20اکتوبر تک کارآمد ہے، جس کے بعد دوبارہ سے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

 ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے لئے20 ستمبر کو عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

 واضح رہے کہ مشہور فلمی جوڑے کے 6 بچے ہیں، تاہم ابھی تک عدالت کی جانب سے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے کہ بچے کس کے پاس رہیں گے۔

Read Comments