شائع 01 اکتوبر 2016 07:26am

سلمان خان  شیو سنہا کے نشانے پر،بھارت چھوڑنے کی دھمکی

ممبئی:پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظربھارتی سیاسی جماعت ایم این  ایس کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکی پر بولی وڈ  دبنگ خان کے بیان نے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

سلمان خان نے سب کے برعکس پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ  'پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں۔'

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سنہا کو سلمان خان کا یہ بیان پسند نہیں آیا،اور انہوں نے سلمان خا ن کو پاکستان جانے کی دھمکی دے دی۔

شیو سنہا کا کہنا تھا کہ 'سلمان خان کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ وہیں چلے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ سلمان کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

جبکہ بھارت میں کچھ لوگوں نے سلمان کے بیان کی حمایت کی ،بھارتی سماج وادی پارٹی  کے رہنماء کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'میرا نہیں خیال کہ سلمان نے کچھ غلط کہا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا سلمان کا پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان نقصان دہ نہیں،اگر فنکاروں سے ملکی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہے تو وزیراعظم نریندر مودی سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں،سلمان خان

Read Comments