Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے چین کے قو می دن کے موقعے پر اپنے ہم منصبوں کے نام مبارکباد کے خط روانہ کردیئے۔
اس حوالے سے صدرممنون حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان اورچین آئرن برادرزہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کی دوستی کے نئے باب کا آغازہوگیا ، پرامن بقائے باہمی اورمشترکہ اقدارکے فروغ کے تحفظ کیلئے ہم ایک ہیں۔
صدرممنون حسین نے چین کے 67 ویں قومی دن پرصدرشی چن پنگ کو مبارک باد کا خط لکھا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات باہمی اعتماد اوراحترام پرمبنی ہیں۔
دونوں ملک مختلف علاقائی اورعالمی معاملات پرمشترکہ موقف رکھتے ہیں،ہماری دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوگی،اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ ا سٹریٹیجک شراکت داری کےتحت امن و استحکام کیلئے مل کرکام کرتے رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے پاک چین نئے تعلقات دورمیں داخل ہوگئے ہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے نام خط میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دن پرچین کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبہ خطے میں ترقی ،استحکام اورخوشحالی کا پیش خیمہ ہوگا ، پرامید ہوں کہ مستقبل میں پاک چین تعاون مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی اورمشترکہ اقدارکے فروغ کے تحفظ کیلئے ہم ایک ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات قریبی تعاون اورباہمی اعتمادکے عکاس ہیں، مشیرامورخارجہ سرتاج عزیزنے بھی چین کے قومی دن پرمبارکباددی ہے۔